ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : غیر قانونی راشن چاول کی اسمگلنگ؛ گاڑی سمیت 510 کلو چاول ضبط۔ دونوں ملزمین فرار

بھٹکل : غیر قانونی راشن چاول کی اسمگلنگ؛ گاڑی سمیت 510 کلو چاول ضبط۔ دونوں ملزمین فرار

Sat, 17 Jun 2023 20:03:37    S.O. News Service

بھٹکل 17 جون (ایس او نیواز)     بھٹکل ٹاون پولس  تھانہ کے پی ایس آئی ہنومنت کڈگنٹی اور فوڈ انسپکٹر پانڈونائک نے  پورورگہ چیک پوسٹ پر ایک ماروتی سوزوکی کار پر چھاپہ مارا اور  غیر قانونی طور پر  گاڑی پر موجود راشن چاول کو اپنی تحویل میں لے لیا۔چھاپہ ماری کی یہ  واردات سنیچر کو پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ فوڈ انسپکٹر کو  کندا پور  سے  بھٹکل  کی طرف آنے والی ایک ماروتی سوزوکی  کار پر راشن کا چاول ہونے کی مصدقہ اطلاع ملی تھی  جس پر یہ کاروائی انجام دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ چھاپہ مار کاروائی کے دوران  کار پر موجود دونوں ملزمین فرار ہوگئے جو گنیش نگر  کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔جبکہ پولس نے کار سمیت کار پر موجود 510 کلو چاول کو اپنی تحول میں لے لیا ہے۔

فوڈ انسپکٹر پانڈو نائک نے اس واقعہ کے تعلق سے  ٹاون  پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اور پولس  ملزمین  کو  تلاش  کررہی ہے۔


Share: